امریکن ایتھلٹیکس چیمپئن شپ, میراتھن ریس میں مردوں کا ایونٹ کینیا کے جیفری نے جیت لیا ، خواتین کی کیٹگری میں کی شیلین نے میدان مارا

نیویارک (سپورٹس ورلڈ نیوز) امریکا میں ہونے والی میراتھن ریس میں مردوں کا ایونٹ کینیا کے جیفری نے جیت لیا ، خواتین کی کیٹگری میں میزبان ملک کی شیلین نے میدان مارا ۔ امریکا میں ہونے والی ایتھلٹیکس چیمپئن شپ کا آغاز میراتھن ریس سے ہوا ۔ ایونٹ میں دنیا بھر سے ماہر ایتھلیٹس نے شرکت کی ۔ شرکا نے مقررہ فاصلہ کم ترین وقت میں طے کرنے کیلئے خوب جان لگائی

خواتین کی ریس میں میزبان ملک کی شیلین فلینگن نے کسی کو آگے نہ نکلنے دیا ، انہوں نے کم ترین وقت میں فنش لائن عبور کر کے کامیابی حاصل کی ۔ مردوں کی ریس میں کینیا کے جیفری فاتح رہے ۔ وہیل چیئر ریس میں مردوں اور خواتین کا ایونٹ سوئس ایتھلیٹس نے جیتا ۔