قومی اتھلیٹکس چیمپئین شپ : پاکستان آرمی اور واپڈا کے درمان کانٹے کے مقابلے جاری۔مردوں میں پاکستان آرمی اور خواتین میں واپڈا کا پلڑا بھاری

کراچی ( سپورٹس ورلڈ نیوز) اڑتالیسویں قومی اتھلیٹکس چیمپئین شپ کے پہلے روز کھیلے گئے کھیلوں کے ایونٹس میں جیولن تھرو۔ شاٹ پٹ۔800میٹر (وومنز)میں واپڈا،اورپول والٹ (وومنز)اور ٹرپل جمپ (مینز)میں پاکستان آرمی نے میدان مار لیا۔(وومنز)کے جولن تھرو میں پاکستان واپڈا کی جانب سے فاطمہ حسین نے 39.81 میٹر کا تھرو پھینک کر گولڈ۔واپڈا ہی کی امینہ شکیل نے38.04 کا تھرو پھینک کر سلور جبکہ ایچ ای سی کی غزالہ نے35.66میٹر تھرو پھینک کر براونز میڈل اپنے نام کیا۔

پول والٹ (وومنز) کے فائنل مقابلے میں پاکستان آرمی کی سدرہ بشیر نے 2.95 کے ساتھ گولڈ۔آرمی ہی کی مہناز بی بی نے 2.60 کے ساتھ سلور اور واپڈا کی غزالہ خان نے 2.50کے ساتھ براونز میڈل اپنے نام کر لیا۔پہلے روز ہونے والے شاٹ پٹ وومن کے فائنل میں واپڈا کی زینت پروین نے 11.92 کے ساتھ گولڈ ۔قندیل عنائیت نے 10.36 کے ساتھ سلور جبکہ پنجاب کی ماہ نور نے9.84کے ساتھ براون میڈل اپنے نام کر لیا۔ پہلے روز ہونے والے وومنز ہی کے 800میٹر ریس کے ایونٹ میں واپڈا کی رابعہ اسحاق نے مطلوبہ فاصلہ2:27:66 کے ساتھ گولڈ۔ واپڈا ہی کی سامبیا نورین نے 2:29:21کے ساتھ سلور اور ایچ ای سی کی الماس نے 2:35:24کے ساتھ براونز میڈل اپنے نام کر لیا ۔ ایونٹ میں ہونے والے ٹرپل جمپ کے فائنل مقابلے میں پاکستان آرمی کے محمد افضل نے 15.93 کا جمپ لگا کر گولڈ میڈل۔پاکستان آرمی ہی کے ظفر اقبال نے 14.59 کا جمپ لگا کر سلور میڈل اور واپڈا کے محمد وقاص احمد نے 1 4.51کا جمپ لگا کر براون میڈل اپنے نام کر لیا۔

fallow  us  on  facebook    https://web.facebook.com/Pakistan-Athletics-News-221926894869265