قومی انڈر18 ہاکی ٹیم بنگلہ دیش میں ہاکی چیمپئین شپ سے قبل لاہور میں عمان کی ہاکی ٹیم کے خلاف 4 میچز پر مشتمل سیریزکھیلے گی : کامران اشرف

اسلام آباد سپورٹس ورلڈ نیوز) بنگلہ دیش میں کھیلی جانے والی انڈر 18 ایشین ہاکی چیمپئین شپ میں پاکستان ی ٹیم شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریگی،ٹیم کا انتخاب میرٹ پر کیا گیا ہییہی وجہ ہے کی کسی نے بھی ٹیم کے انتحاب کے ھوالے سے اعتراز نہیں کیا ان خیالات کا اظہار قومی انڈر 18 ہاکی ٹیم کے کوچ سابق اولمپئین کامران اشرف نے آج یہاں اسلام آباد میں سپورٹس ورلڈ پی کے ڈاٹ کام کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ چیمپئین شپ کے لئے منتحب کی گئی ٹیم کا کیمپ دس ستمبر تک اسلام آباد میں ہی رہے گا جسکے بعد اسے لاہور منتقل کر دیا جائے گا جہاں ٹیم نہ صرف ٹریننگ کرے گی بلکہ اس دوران پاکستان کے دورہ پر آنے والی مہمان عمان کی ٹیم کے ساتھ چار ٹیسٹ میچوں کی ایک سیریز بھی کھیلے گی جسکے بعد ٹیم بائیس ستمبر کو بنگلہ دیش روانہ ہو جائے گی۔ کامران اشرف کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ ہمارے ہاں ٹیموں کے انتحاب سے ہی دھاندلی دھاندلی کا شور مچنا شروع ہو جاتا ہے جو کہ منا سب نہیں ہوتا میری ذاتی رائے میں اگر ایک ٹیم کوچ اور سلیکشن کمیٹی بنا دی گئی ہو تو ہمیں اس پر اعتماد کرنا چاہئے تاکہ وہ آزادی سے اپنے فیصلے کر ے اور پھر ان فیصلوں کی ذمہ دار ہو۔ ہاں اگر پھر مطلوبہ نتائج نہ آئیں توآپ کوچ اور سلیکشن کمیٹی کو پوچھ سکتے ہیں کہ رزلٹ کیوں خراب نکا اس سے پہلے ہی شور مچانا اور الزام تراشی کوئی اچھی روایت نہیں۔ کامران اشرف کا کہنا تھا کہ ہم نے ایک بڑی لاٹ میں سے بہتریں کھلاڑیوں پر مشتمل قومی انڈر اٹھارہ ہاکی ٹیم تشکیل دی ہے اور انشاء اللہ وہ پاکستان کی جیت کے لئے مئدان میں اترے گی۔