قومی با سکٹ بال چیمپئن شپ : پی او ایف . واپڈا. ا یئر فورس اور پاکستان آرمی کی ٹیموں نے ا پنی اپنی حریف ٹیموں کو شکست دے کر کامیابی حاصل کر لی

اسلام آباد(سٹاف ر پورٹر) پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن(رشید گروپ)کے زیر امتما م کھیلی جا رہی قومی با سکٹ بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز چار میچز کھیلے گئے جن میں پاکستان آرڈینس فیکٹری .
پاکستان واپڈا.پاکستان ایئر فورس اور پاکستان آرمی کی ٹیموں نےاپنی اپنی حریف ٹیموں کو شکست دے کر کامیابی حاصل کر لی۔ پہلے میچ میں پاکستان آرڈینس فیکٹری کی ٹیم نے حریف فیصل آبادڈویژن کی ٹیم کو 39کے مقابلے میں105 سے شکست دے کر کامیابی حاصل کر لی پی او ایف کی جانب سے سب سے زیادہ 24’24 سکو ر عابد، عشرت اور اعجاز نے کیا۔دوسرا میچ.واپڈا اور ھزارہ ڈویژن کی ٹیموںکی د رمیان کھیلا گیا جس میںواپڈا نے ھزارہ ڈویژن کو 71 کے مقابلے میں115 سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی واپڈا کی جا نب سے سب سے زیادہ سکور24 عابدنے کیا۔ تیسرا میچ پاکستان ایئر فورس اور لاہور ڈویژن کی ٹیموں کی د رمیان کھیلا گیا جس میں پاکستان ایئر فورس نے لاہور ڈویژن کو 52 کے مقابلے میں111 کے سکور سے شکست دے کر کامیابی حاصل کر لی پا کستان ایئر فورس کی جا نب سے سب سے زیادہ سکور 25 اخترنے کیا. قومی با سکٹ بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز کھیلا جانے والا چوتھامیچ پاکستان آرمی اور ایچ ای سی کی ٹیموں کے د رمیان کھیلا گیا جس میں پاکستان آرمی کی ٹیم نے ایچ ای سی کو 59 کے مقابلے میں 107کے سکور سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی کر لی پاکستان آرمی کی جانب سے سب سے زیادہ سکور 25 تفلاب نے کیا۔

IMG_1991IMG_2005