قومی جونیئر اور یوتھ والی بال کی ٹیموں کا تربیتی کیمپ پشاور میں جاری 

پشاور(سپور ٹس ورلڈ نیوز) قومی جونیئر اور یوتھ والی بال کی ٹیموں کا تربیتی کیمپ پشاور میں جاری ہے جہاں پرایرانی کوچ حامد مواحدی سمیت قومی ٹیم کے کوچزٹریننگ دی جارہی ہے ،پی ایس بی کوچنگ سینٹر پشاور میں منعقد ہ کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہے ۔خیبر پختونخواوالی بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خالد وقار چمکنی نے پاکستان سپورٹس بورڈ کوچنگ سینٹر پشاور میں میڈیاپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پشاور میں اس کیمپ کے انعقاد کا مقصد پشاور اور صوبے بھر میں والی بال کھیل کو فروغ دینااور مقامی کھلاڑیوں کو غیر ملکی کوچ کی نگرانی میں تربیت دینا ہے جس سے یقیناًہمیں بہترین کھلاڑی میسر آئینگے ۔انکاکہناتھاکہ اس کیمپ میں جونیئر اور یوتھ ٹیموں کے کھلاڑیوں کو مختلف سیشنز میں تربیت دی جارہی ہے ۔پاکستان والی بال فیڈریشن اور پی ایس بی کے تعاون سے پشاور میں منعقدہ اس کیمپ میں ایرانی کوچ حامد مواحدی سمیت قومی والی بال کوچز محمد اکرم،حسین مظر حسین اورخالد وقار ٹریننگ دے رہے ہیں۔جس سے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں اضافہ ہورہاہے ۔