قومی جونیئر ہاکی ٹیم کے کپتان جنید منظور کو مبارکباد

کراچی (اسپورٹس ورلڈ نیوز) نیشنل بینک کے صدر سعید احمد گروپ ہیڈ فیصل احمد ٹوپرا ڈویژنل ہیڈ محسن فرقان شعبہ اسپورٹس کے سربراہ اویس اسد خان ،کے علاوہ رانا مجاہد علی ، انورفاروقی ، ابوزر امراؤ ، غلام محمدخان ، عظمت اللہ خان اور دیگر نے نیشنل بینک سے تعلق رکھنے ولاے جنید منظور کو پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کا کپتان نامزد ہونے پر مبارکباد دی ہے اور اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ جنیدمنظور نے حال ہی میں منعقد ہونے والی قومی ہاکی چمپیئن شپ میں جس طرح عمدہ کھیل کا مظاہر کیا اسی طرح وہ پاکستان ہاکی ٹیم کے لئے بھی مظاہر ہ کرینگے۔