قومی سائیکلنگ ٹیم ٹوکیو پہنچ گئی کھلاڑی چمپئن شپ میں عمدہ کارکردگی کیلئے پرعزم ہیں :سردار نزاکت

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان سائیکلنگ ٹیم ایشین سائیکلنگ چمپئن شپ میں شرکت کیلئے جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو پہنچ گئی جہاں سے وہ آج اوشیما روانہ ہو گی۔10کھلاڑیوں اور چار آفیشلز پر مشتمل اس دستہ میں سیکرٹری پی سی ایف اظہر علی شاہ نائب صدر پی سی ایف ناصر احمد بطور ڈیلیگیٹ شامل ہیں جبکہ ناصر احمد صابر نجیب اللہ ذیشان علی احسن عباس محسن خان اویس خان جبکہ خواتین سائیکلسٹوں میں صابیہ زاہد اور راشد منیر بطور کھلاڑی جبکہ نجیب الرحمن بطور منیجر کرنل (ر) سعد ابن الحسن اور اسسٹنٹ منیجر سردار نزاکت علی بھی ٹیم کے ہمراہ ہیں۔ ٹیم 18جنوری سے ایشین سائیکلنگ کے مقابلوں کیلئے میدان میں اترے گی۔ اسسٹنٹ منیجر سردار نزاکت نے ٹوکیو پہنچنے کے بعد ”سپورٹس ورلڈ پی کے ڈاٹ کام” سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں اور پاکستان کا پرچم بلند کرنے کیلئے اپنی بھرپور توانائیاں لگا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایشیا لیول عالمی لیول کے قریب تر ہے ہمارے کھلاڑیوں نے بھی اس کی بھرپور تیاری کر رکھی ہے اور انشاء اللہ ماضی کی نسبت اس بار ہمار ی پرفارمنس بہت بہتر ہو گی۔