قومی سائیکلینگ چیمپین شپ 2017: کے پی کے کے تنزیل احمد، کے پی کے ہی کی فریال نے جونئیرز میں جبکہ پاک آرمی کی خواتین نے ٹیم ایونٹ میں گولڈ میڈلز اپنے نام کر لئے

لاہور (سپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان سائیکلینگ فیڈریشن کے زیر اہتمام لاہور میں جاری 63ویں قومی مینز اینڈ جو نئیر اور کے12 ویں وومنز اینڈ جونئیر نیشنل ٹریک سائیکلینگ چیمپین شپ کے دوسرے روز مقابلوں کے نتائج کچھ اسطرح سے رہے۔

دو ہزار میٹر  انفرادی پرسوئیٹ(جونئیر مینز) میں کے پی کے کے تنزیل خان نے  00:03:55:45(15) کے وقت کے ساتھ گولڈ میڈل ۔ بلوچستان کے ہنزالا نے 00:04:11:20 (10) کے وقت کے ساتھ سلور۔اور اسلام آباد کے حبیب اللہ نے 00:04:13:34(6)کے وقت کے ساتھ براون میڈل اپنے نام کیا۔جبکہ پنجاب کے فرمان 04:34:59(4) 00:کے وقت کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے۔

دو ہزار  میٹر انفرادی پر سوئیٹ(جونئیروو منز) میں کے پی کے کی فریال نے(15) 00:03:45:86کے وقت کے ساتھ گولڈ۔ پنجاب کی اقراء نے(10) 00:03:55:07کے وقت کے ساتھ سلور ۔ اور بلو چستان کی اسحا تحرین نے 00:04:56:10(06)کے وقت کے ساتھ براونز میڈل اپنے نام کیا۔

تین ہزار میٹر  ٹیم پر سوئیٹ(ایلیٹ وومنز) میں پاکستان آرمی کی صبیحہ زاہد ۔ ندا فاطمہ۔رضیہ اور فرح نے 00:04:23:31(45)کے وقت کے ساتھ گولڈ میڈل۔ واپڈا کی فضا ریاض۔ انعم محمود۔عائشہ امین۔اوررشیدہ منیر نے 00:04:29:70(30)کے وقت کے ساتھ سلور ۔ پنجاب کی آسیہ طارق۔فروا طاہر۔نائلہ اور رضیہ نے 00:05:00:49(18)کے وقت کے ساتھ براون میڈل اپنے نام کیا ۔ بلوچستان کی اسحا تحرین۔اقراء۔ماہ نور نعمان اور ماہ نور 00:07:30:15(12)کے وقت کے ساتھ چوتھی جبکہ سندھ کی ماہ پارہ۔مہناز۔تنویر خانم اور فرح وفا نے00:07:39:56(06) کے وقت کے ساتھ پانچویں پوزیشن حاصل کی۔

یاد رہے کہ ویں قومی مینز اینڈ جونئیر اور 12قومی وومن اینڈ جونئیر نیشنل ٹریک سائیکلینگ چیمپین شپ جس میں ملک بھر سے آٹھ ٹیموں کے 100 مرد اور خواتین سینئر و جونئیر کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں