قومی مینز اینڈ وومنز اتھلیٹکس چیمپین شپ کے دوسرا دن ، پاکستان آرمی نے آٹھ جبکہ پاکستان واپڈا نے مذید چار گولڈ میڈلز اپنے نام کر لئے

اسلام آباد (سپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے زیر اہتمام اسلام آباد میں جاری 49ویں قومی مینز اینڈ وومنز اتھلیٹکس چیمپین شپ کے دوسرے روز ہونے والے ایونٹس میں پاکستان آرمی نے آٹھ جبکہ پاکستان واپڈا نے مذید چار گولڈ میڈلز اپنے نام کر لئے۔ چیمپین شپ کے دوسرے روز ہونے والے ایونٹس میں مردوں کے مقابلوں میں20کلو میٹر ریس میں فیضان خان پاکستان آرمی نے گولڈ،قاسم فیض پاکستان آرمی ہی نے سلور اور محمد گلفام نے براونز میڈل اپنے نام کیا۔ 10000 میٹر ریس میں پاکستان آرمی کے رمیز جاوید مرزا نے گولڈ،واپڈا کے سہیل عامر نے سلور اور مجاہد اعجاز پاکستان آرمی نے براونز میڈل اپنے نام کیا۔لانگ جمپ مینز میں شعیب خان پاکستان واپڈا نے گولڈ، عدنان جہانگیر نے سلور اور حافظ ابرار حسین نے سلور میڈل اپنے نام کیا۔110میٹر ہرڈلز مینز میں محمد نعیم پاکستان آرمی نے گولڈ،محمد نواز واپڈا نے سلوراورصدام حسین نے برانز میڈل اپنے نام کیا۔ 3000میٹر سٹیپل چیز مینز میں سہیل احمد پاکستان آرمی نے گولڈ محمد نوید پکستان آرمی نے سلور اور محمد امجد پی اے ایف نے براونز میڈل اپنے نام کیا۔400میٹر ہر ڈلز میں محبوب علی آرمی نے گولڈ، محمد بدیم پاکستان آرمی نے سلور اور امیر علی پی اے ایف نے براونز میڈل اپنے نام کیا۔ ہیمر تھرو مینز کے ایونٹ میں شکیل احمد پاکستان آرمی نے گولڈ،اظہر عباس واپڈا نے سلور اور عتیق الر حمن پاکستان آرمی نے براونز میڈل اپنے نام کیا۔ آج ہونے والے وومن کے ایونٹس میں 100میٹر ہر ڈلز میں ماریہ مراتب پاکستان آرمی نے گولڈ، غزالہ رمیز واپڈا نے سلور اور سحرش ایچ ای سی نے براونز میڈل اپنے نام کیا۔ ہیمر تھرو وومنز میں واپڈا کی نازیہ کوثر نے گولڈ،پاکستان آرمی کی سائرہ سلیم نے سلور اور ساجد نثار واپڈا نے براونز میڈل اپنے نام کیا۔پانچ کلو میٹر واک ریس میں پاکستان آرمی کی کنول فیض نے گولڈ، پاکستان آرمی ہی کی نرما جاوید نے سلور اور ریلوے کی فرحت بتول نے براونز میڈل اپنے نام کیا۔ 1500 میٹر وومن کے مقابلے میں رابعہ عاشق نے گولڈ، ثمابیہ نورین پاکستان واپڈا نے سلو ر اور صباء یوسف ایچ ای سی نے براونز میڈل اپنے نام کیا۔ .۔ 400میٹر ہر ڈلز میں نجمہ پروین واپڈا نے گولڈ،مسرت شاہین واپڈا نے سلور اور شہلا منظور پاکستان آرمی نے براونز میڈل اپنے نام کیا۔