قومی نیٹ بال کوچنگ اینڈ امپائرنگ کورس شروع ہو گیا

کراچی (سپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی نیٹ بال کوچنگ اینڈ امپائرنگ کورس آج سٹی اسکول پی اے ایف میں شروع ہو گیا ہے جس میں میں ملک بھر سے 100سے زاہد کوچز و آؒمپائرز شرکت کر رہے ہیں, اس کورس کا افتتاح پاکستن نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے کیا, اس موقع پر پکستان نیٹ بال فیڈریشن کے سکیرٹری جنرل محمد ریاض بھی موجود تھے, پہلے دن شرکاہ کو نیٹ بال کے نئے قوانین سے روشناس کروایا گیا اور اس کے ساتھ ساتھ نیٹ بال کوچنگ کی نئی ٹیکنیک کے بارے میں آگاہی دی گئ,کل کےپروگرام میں نیٹ بال کی امپائرنگ کے بارےمیں تر بیت دی جائے گئ اور تمام کوچز و امپائرز فزیکل ٹیسٹ بھی لیا جائے گا اور شام کے شیشن میں نیٹ بال گراونڈ پر فزیکلی طور پر تربیت کوچنگ اور امپائرنگ کی تر بیت دی جائےگی, اس کورس میں پہلی تین پوزیشن حاصل کرنے والے آفیشل کوسنگاپور کورس پر بھیجا جائے گا۔