قومی ویمنز فٹبال چیمپئن شپ میں رائل ایگلز نے اسلام آباد کو 0۔4 سے آؤٹ کلاس کردیا۔ پنجاب نے اسی مارجن سے ینگ رائزنگ سٹار کو مات دے دی

لاہور(سپورٹس ورلڈ نیوز)قومی ویمنز فٹبال چیمپئن شپ میں رائل ایگلز نے اسلام آباد کو 0۔4 سے آؤٹ کلاس کردیا۔ پنجاب نے اسی مارجن سے ینگ رائزنگ سٹار کو مات دے دی۔ لاہورکالج فارویمن یونیورسٹی میں کھیلے جانے والے پہلے میچ میں رائل ایگلز کی طرف سے ماریہ خان نے آٹھویں اور 26 ویں منٹ میں گول داغ دیئے۔وقفے سے قبل شاہدہ نے بال کو جال کی راہ دکھائی۔انجری ٹائم میں ماریہ خان اپنا تیسرا گول کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔ میچ کے مہمان خصوصی نصراللہ وڑائیچ نے بھی دلچسپی سے میچ دیکھا اور کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے فٹ بال کے فروغ کے لئے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی کاوشوں کو سراہا ۔ماڈل ٹاؤن فٹبال اکیڈمی گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں پنجاب کی جانب سے لیلی خوشبو نے چوتھے منٹ میں ٹیم کا کھاتا کھولا۔ شمائلہ احمد نے دو منٹ بعد ہی سکور 0۔2 کر دیا۔انہوں نے دوسرے ہاف میں بھی ایک بار پھر بال کو جال کی راہ دکھائی۔ کھیل کے آخری لمحات میں ردا نے بھی گول کردیا