قومی ویٹ لیفٹر محمد عبداللہ بٹ اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ میں شرکت کریں گے

اسلام آباد ۔(سپورٹس ورلڈ نیوز) قومی ویٹ لیفٹر محمد عبداللہ بٹ اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ میں شرکت کریں گے۔ آئی ڈیلیو ایف گرینڈ پریکس پہلا انٹرنیشنل فجر کپ 30 مئی سے 3 جون تک ایران کے دارلحکومت تہران میں کھیلا جائے گا جس میں 30 ملکوں کے کھلاڑی شرکت کریں گے۔ محمد عبداللہ بٹ پلس 105 کلوگرام ویٹ کیٹگری میں حصہ لے گا۔ خیبرپختونخوا ویٹ لیفٹنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری شیراز محمد کو منیجر اور کوچ مقرر کیا گیا ہے اور حافظ عمران بٹ ٹیکنیکل آفیشل ہونگے۔ ایونٹ میں شرکت کیلئے تین رکنی دستہ 28 مئی کو تہران روانہ ہوگا اور ایونٹ میں شرکت کے بعد4 جون کو واپس وطن پہنچے گا۔ پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے نائب صدر راشد ملک نے بتایا کہ عبداللہ بٹ ان دنوں اپنی تربیت میں مصروف ہے اور امید ہے کہ محمد عبداللہ بٹ ایونٹ میں شاندار کارکردگی دکھا کر اولمپک کیلئے کوالیفائی کریگا۔