سنوکر : قومی ٹیم آئی بی ایس ایف ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے قطر روانہ

اسلام آباد ( سپورٹس ورلڈ نیوز ) قومی ٹیم آئی بی ایس ایف ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے قطر روانہ ہو گئی، میگا ایونٹ کا آغاز جمعہ سے ہو گیا ہے، اسجد اقبال، محمد آصف، مبشر رضا اور محمد نسیم اختر مینز جبکہ عمران شہزاد، محمد یوسف اور خرم حسین آغا ماسٹر کیٹگری کے ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن (پی بی ایس ای) کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق 7 رکنی قومی ٹیم میگا ایونٹ میں شرکت کیلئے قطر روانہ ہو گئی ہے، قومی ٹیم اسجد اقبال، محمد آصف، مبشر رضا، محمد نسیم اختر، عمران شہزاد، محمد یوسف اور خرم حسین آغا پر مشتمل ہے، چار کیوئسٹس اسجد اقبال، محمد آصف، مبشر رضا اور محمد نسیم اختر مینز جبکہ عمران شہزاد، محمد یوسف اور خرم حسین آغا ماسٹر کیٹگری کے ایونٹ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔نوید کپاڑیہ اور شبیر حسین بھی بطور ریفری ٹیم کے ہمراہ جائیں گے۔