قومی ٹیم اوشنا پیسفک پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، کوچ راشد ملک

اسلام آباد(سپورٹس ورلڈ نیوز)قومی پاور لفٹنگ ٹیم کے کوچ راشد ملک نے کہا ہے کہ قومی ٹیم اوشنا پیسفک پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، چیمپئن شپ جمعہ سے سنگار پور میں شروع ہوگی، قومی ٹیم تین مرد اور چار خواتین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، مرد کھلاڑیوں میں محمد احمد خان، سید ندیم ہاشمی اور محمود ہیرا جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں رابعہ رزاق، سائبل سہیل، ٹونکل سہیل اور ثانیہ غفور شامل ہیں۔ کوچ راشد ملک نے بتایا کہ کھلاڑی ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے کیونکہ کھلاڑیوں نے تربیتی کیمپ میں بھر پور محنت کر رکھی ہے اور ٹیم کے کھلاڑی ایونٹ میں شرکت کے بعد 12 دسمبر کو واپس وطن پہنچیں گے