قومی ٹیم ایشین بیس بال چمپئن شپ میں شرکت کے لئے ہفتہ کو تائیوان روانہ ہوگی

اسلام آباد (سپورٹس ورلڈ نیوز) قومی ٹیم ایشین بیس بال چمپئن شپ میں شرکت کیلئے  ہفتہ کو تائیوان روانہ ہوگی،چمپئن شپ2  اکتوبر سے  8اکتوبر تک کھیلی جائے گی ، ایونٹ میں 18 رکنی قومی ٹیم شرکت کرے گی، چمپئن شپ میں 8 ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ، گروپ اے میں پاکستان ، چین، جاپان اور تائیوان جبکہ گروپ بی میں سری لنکا، فلپائن، ہانگ کانگ اور کوریا کی ٹیمیں شامل ہیں، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل(ر) عارف حسن قومی بیس بال ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔انہوں نے کھلاڑیوں کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جبکہ پاکستان بیس بال فیڈریشن کے چیئرمین شوکت جاوید اور اسلام آباد اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری محمد رمضان قصوری بھی اس موقع پر موجود تھے۔