قومی ٹیم نے گزشتہ25سال میں کم ترین سکور کا اپنا ہی ریکارڈ برابر کردیا گرین شرٹس 1992میں انگلینڈ کیخلاف 74ہی رنز سکور کرکے آل آؤٹ ہوئی تھی

ڈیونیڈن(سپورٹس ورلڈ نیوز) قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ون ڈے میں گزشتہ25سال میں کم ترین سکور کا اپنا ہی ریکارڈ برابر کردیا ۔نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ون ڈ ے میں پاکستانی بیٹنگ لائن اپ خزاں کے پتوں کے طرح بکھر گئی اور پوری ٹیم محض74رنز بنا کر پوویلین لوٹی،یہ گزشتہ 25سالہ میں پاکستان کا کسی بھی ٹیم کیخلاف کم ترین سکور تھا، اس سے قبل گرین شرٹس 1992میں انگلینڈ کیخلاف 74ہی رنز سکور کرکے آل آٹ ہوئی تھی ،یہ پہلا موقع تھا جب پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ کیخلاف کسی ون ڈے میچ میں100سے بھی کم رنز پر پوویلین لوٹی۔