قومی ٹیم ورلڈ مینز ٹیم سکواش چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے25 نومبر کو فرانس روانہ ہوگی

اسلام آباد (سپورٹس ورلڈ نیوز) قومی ٹیم ورلڈ مینز ٹیم سکواش چیمپئن شپ میں شرکت کیلئی25 نومبر کو فرانس روانہ ہوگی۔ ایونٹ کیلئے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتحاب کیا ہے امید ہے کہ قومی ٹیم چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے کامیابی حاصل کرے گی۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن طاہر سلطان نے بتایا کہ ورلڈ ٹیم سکواش چیمپئن شپ رواں سال 26 نومبر سے یکم دسمبر تک فرانس میں کھیلی جائے گی جس میں 4کھلاڑی اور دو افیشلز پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔کھلاڑیوں میں فرخان زمان، عاصم خان، عماد فرید اور شاہجہان شامل ہیں جبکہ افیشلز میں فہیم گل کوچ اور ائیر کموڈور(ر) بطور منیجر ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔ ورلڈ مینز ٹیم سکواش چیمپئن شپ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ مصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے۔ تربیتی کیمپ میں چاروں کھلاڑی تربیت حاصل کر رہے ہیں اور انہیں کوچ فہیم گل جدید اور اعلی معیار کی تربیت دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں دنیا بھر کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میگا ایونٹ کیلئے اچھے اور مستند کھلاڑیوں کا انتحاب کیا ہے توقع رکھتے ہیں کہ قومی ٹیم ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے کامیابی حاصل کرے گی