قومی ٹی 20کپ :لاہور( وائیٹ) کی ٹیم نے کراچی(وائیٹ) کی ٹیم کو3وکٹوں سے شکست دیدی، لاہور( وائیٹ) کے اوپنرز کامران اکمل اور سمیع اسلم کی شاندار ففٹیاں

راولپنڈی(سپورٹس ورلڈ نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام راولپنڈی میں کھیلے جانیوالے قومی ٹی 20کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2017کے تیسرے روز کے دوسرے اور ایونٹ کے مجموعی طور پر چھٹے میچ میں لاہور( وائیٹ) کی ٹیم نے کراچی(وائیٹ) کی ٹیم کو3وکٹوں سے شکست دیدی۔پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں تیسرے روز دوسرا میچ لاہور( وائیٹ) کی ٹیم نے کراچی(وائیٹ) کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا ۔کراچی(وائیٹ)کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ20اوورزمیں8وکٹوں کے نقصان پر163رنز بنائے، کراچی وائیٹ کی جانب سے اوپنر خرم منظور نے کراچی کی جانب سے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 43 گیندوںآٹھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 64 رنز۔کپتان سرفراز احمد 26گیندوں پر39 ، اکبر الرحمن 20گیندوں پر 23 ، حارث سہیل سولہ گیندوں پر17،رنز بنا سکے جبکہ اسد شفیق اور شاہدیوسف صرف ن2،2۔انور علی 3 ،رومان رئیس 8 رنز بنا سکے۔ لاہور( وائیٹ)کی طرف سے عمید آصف نے عمدہ باولنگ کا مظا ہرہ کرتے ہوئے 18رنز کے عوض3جبکہ وہاب ریاض،آصف علی اورعامر یامین نے نے ایک ۔ایک وکٹ حاصل کی۔ کراچی(وائیٹ) کے 163رنز کے جواب میں لاہور( وائیٹ)کی ٹیم نے مطلوبہ حدف 19.4اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر پورا (167رنز)کرلیا، لاہور وائیٹ کے دونوں اوپنرز نے اپنی رتم کو ایک اچھا سٹارٹ فراہم کیا لاہور کی پہلی وکٹ93کے مجموعی سکور پر گری پہلے آوٹ ہونے والے کھلاڑی کامران اکمل تھے جنہوں نے 34 گیندوں پر چھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے52رنز بنائے۔ لاہور (وائیٹ) کے دوسرے اوپنر سمیع اسلم نے بھی عمدہ بلے بازی کا مظارہ کرتے ہوئے 38گیندوں پرچار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے56رنز بنائے۔لاہور (وائیٹ) کی جانب سے دیگر کھلاڑیوں میں سے رضا علی ڈار نے 15۔عامر یامین نے 14۔بلال آصف،عماد بٹ اور وہاب ریاض نے8،8 ۔عمر اکمل نے 3 رنز بنائے۔ جبکہ عمید آصف بغیر کوئی رنز بنائے آوٹ ہوگئے ۔کراچی(وائیٹ) کی جانب سے ذوالفقار بابر۔رومان رئیس اور انور علی نے دو،دو وکٹ حاصل کیں ۔فیصل آباد ریجن کے صہیب مقصود کو ان کی شاندار اننگ پر مین آف دی میچ کے ایوارڈ کا حقدار قرار دیا گیا۔آج 14نومبر بروز منگل کو مزید دو میچز کھیلے جائینگے،پہلا میچ راولپنڈی یجن اور پشاور ریجن کی ٹیموں کے درمیان دوپہر 12بجے جبکہ دوسرا میچ اسلام آباد ریجن اورفاٹا ریجن کی ٹیموں کے درمیان سہ پہر4بجے کھیلا جائیگا۔