قومی ٹی 20کپ : فیصل آباد نے لاہور (بلیوز) کو7وکٹوں سے شکست دے کر کامیابی اپنے نام کر لی ، صہیب مقصود کی شاندار بلے بازی 42گیندوں پر 80رنز بنا ڈالے 

راولپنڈی(سپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں جاری قومی ٹی 20کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2017کے پانچویں میچ میں فیصل آباد کی ٹیم نے لاہور (بلیوز) کی ٹیم کو7وکٹوں سے شکست دے کر کامیابی اپنے نام کر لی۔ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں تیسرے روز پہلا میچ ایونٹ کا مجموعی طور پر پانچواں میچ فیصل آباداور لاہو ر(بلیوز)کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا ۔ فیصل آبادکے کپتان سعید اجمل نے ٹاس جیت کرلاہور (بلیوز) کی ٹیم کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی،ان کا یہ فیصلہ درست ثابت ہوا۔

لاہور(بلیوز) کی ٹیم نے مقررہ20اوورزمیں5وکٹوں کے نقصان پر187رنز بنائے،لاہور(بلیوز) کی جانب سے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اوپنر امام الحق نے 31گیندوں پر 6چوکوں اورایک چھکے کی مدد سے 50رنز،جبکہ بابر اعظم 45، حسین طلعت 43، اوپنر احمد شہزاد12،لاہور (بلیوز) کے کپتان محمد حفیظ18 رنز بنا کر آوٹ ہوئے ۔ فیصل آباد کیجانب سے سعید اجمل نے 26رنز کے عوض3جبکہ اسد علی نے48رنز دیکر ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں فیصل آباد ریجن کی ٹیم نے مطلوبہ حدف 18.1اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا فیصل آباد کی ٹیم نے 193رنز بنائے ،

صاحبزادہ فرحان نے پہلے میچ کی طرح ایک بار پھر عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 44گیندوں پر 7چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 58رنز،آصف علی نے 42جبکہ صہیب مقصود نے42گیندوں پر3چوکوں اور 7چھکوں کی مدد سے80رنز بنائے اور ناٹ آوٹ رہے ،لاہور (بلیوز) کی طرف سے محمد حفیظ،خالد عثمان اور حسین طلعت نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی ۔فیصل آباد ریجن کے صہیب مقصود کو ان کی شاندار اننگ پر مین آف دی میچ کے اعزاز کا حقدار قرار دیا گیا۔کل 14نومبر بروز منگل کو مزید دو میچز کھیلے جائینگے،پہلا میچ راولپنڈیر یجن اور پشاور ریجن کی ٹیموں کے درمیان دوپہر 12بجے جبکہ دوسرا میچ اسلام آباد ریجن اورفاٹا ریجن کی ٹیموں کے درمیان سہ پہر4بجے کھیلا جائیگا۔


قومی ٹی 20کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے پانچویں میچ کے دوران فیلڈ امپائر کے فرائض اسلم باریچ۔امتیاز اقبال نے۔ٹی وی امپائر کے فرائض شوزب رضا۔ ریزرو امپائر کے فرائض عدنان رشید نے اور میچ ریفری کے فرائض اقبال شیخ نے سر انجام د