قومی ڈیپارٹمنٹ باسکٹ بال چمپئن شپ: پاکستان آرمی اور واپڈا کی ٹیم کی نے کامیابی سمیٹ لی

کراچی (اسپورٹس ورلڈ نیوز) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آرام باغ باسکٹ بال کورٹ کراچی پر جاری “قومی ڈیپارٹمنٹل باسکٹ بال چمپئن شپ “میں مزید 2میچوں کے فیصلے ہوگئے جس میں دفاعی چمپئن پاکستان آرمی اور واپڈا کی ٹیمیں فتح سے ہمکنار ہوگئیں ۔چمپئن شپ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان آرمی نے پاکستان پولیس کی مضبوط ٹیم کو 117-28سے عبرتناک شکست سے دوچار کردیا ۔پاکستان آرمی کی جانب سے محمد اکرم 16، تغرب عمار 16اور صغیر اقبال 13جبکہ پاکستان پولیس کی جانب سے مبشر حسین 10، شاہد خان 7اور نوید خان 7پوائنٹس کے ساتھ نمایاں اسکور رہے ۔کھلے گئے دوسرے میچ میں پاکستان واپڈا کی ٹیم نے پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کینٹ کی ٹیم کوشاندار مقابلے کے بعد 84-57سے مات دیدی ۔فاتح ٹیم پاکستان واپڈا کی جانب سے عالیجاہ نے 30،عابد حسین نے 17اور مزمل حسین نے 17جبکہ پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کینٹ کی جانب سے محمد عثمان 34،شفیع اللہ 5اور محمد فرید نے 4پوائنٹس اسکور کرکے نمایاں رہے ۔کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض جاوید محمد خان ،ممتاز احمد ،یاسر غفور ،ڈاکٹر اوج ،عمر محمود اور سید عدنان نے انجام دیئے ۔میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے نائب صدر انجینئر محفوظ الحق سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا اس موقع پر پاکستان باسکٹ بال ٹیم کے کوچ سید مسرت علی ،سابق کپتان تنویر احمد اور محمد اعظم ،پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے خالد بشیر ،سندھ باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری عبدالناصر ،کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان اور دیگر بھی موجود تھے ۔قومی ڈیپارٹمنٹ باسکٹ بال چمپئن شپ کے 2سیمی فائنل (آج) مورخہ 8دسمبر 2017   جمعہ کھیلا جائے گا ۔پہلا سیمی فائنل شام 6:30جبکہ دوسرا سیمی فائنل شام 7:30پر آرام باغ باسکٹ بال پر کھیلا جائیگا ۔