قومی کبڈی ٹیم 22سے26نومبر تک ایران میں کھیلی جانے والی ایشئین سٹائل کبڈی چیمپین شپ میں شرکت کرے گی

اسلام آباد(سپورٹس ورلڈ نیوز) قومی کبڈی ٹیم 22سے26نومبر تک ایران میں کھیلی جانے والی ایشئین سٹائل کبڈی چیمپئین شپ میں شرکت کرے گی۔پاکستان کبڈی فیڈریشن کے ترجمان عدنان سرور کے مطابق سیکرٹیری پی کے ایف رانا محمد سرور کی ہدایت کی روشنی میں پی کے ایف نے اس ایونٹ میں شر کت کے لئے ٹیم کے انتخاب کے لئے پی ایس بی کے تعاون سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں تربیتی کیمپ لادیا ہے جس میں19 کھلاڑیوں کو کیمپ میں طلب کیا گیاہے۔کیمپ میں طلب کئے گئے کھلاڑیوں میں وسیم سجاد۔ابرار حسین۔محمد نثار۔علی شان۔ محمد سجاد۔محمد ندیم۔محمد عمران۔محمد عامر۔قیصر علی۔عاطف وحید۔تحسین اللہ۔مزمل۔حسن علی۔واجدعلی۔اخلاق حسین۔عبدالمختار۔عثمان زادہ۔مدثر علی اور کاشف رزاق شامل ہیں۔جبکہ پی کے ایف کے سینئر کوچ کیمپ میں قومی کبڈی ٹیم کی تربیت کی نگرانی کر رہے ہیں۔