قومی کرکٹرز کامران اکمل ، عدنان اکمل اور عمر اکمل کی والدہ انتقال کر گئیں ہیں ،ان کی نمازہ جنازہ رات 8 بجے جی بلاک فردوس مارکیٹ گلبرگ 3 کے قبرستان میں ادا کی جائے گی

لاہور( سپورٹس ورلڈ نیوز ) قومی کرکٹرز کامران اکمل ، عدنان اکمل اور عمر اکمل کی والدہ انتقال کر گئیں ہیں ،ان کی نمازہ جنازہ رات 8 بجے جی بلاک فردوس مارکیٹ گلبرگ 3 کے قبرستان میں ادا کی جائے گی ،اکمل برادرز کی والدہ قومی کرکٹر بابر اعظم کی سگی تائی تھیں ۔ تفصیلات کے مطابق اکمل برادرز کی والدہ کچھ عرصہ سے علیل تھیں،ان کا جمعۃ المبارک کی صبح انتقال ہو گیا ،اکمل برادرز کا آبائی گھر ماڈل کالونی فردوس مارکیٹ میں تھا تاہم تینوں بھائی گذشتہ کچھ عرصہ سے ڈیفنس میں شفٹ ہو گئے تھے ،ان کی والدہ کی نمازہ جنازہ ان کے آبائی علاقے جی بلاک فردوس مارکیٹ گلبرگ تھری کے مقامی قبرستان میں رات 8 بجے ادا کی جائے گی ۔نماز جنازہ میں قومی کرکٹرز ،پی سی بی کے عہدے داران سمیت اہم شخصیات بھی شریک ہوں گی۔اکمل بردارزملتان میں جاری نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں حصہ لے رہے تھے،وہ اپنی والدہ کے انتقال کی خبر ملتے ساتھ ہی لاہور کے لئے روانہ ہو گئے تھے اور اب وہ اپنے گھر بھی پہنچ چکے ہیں ۔واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے ہیرو بابر اعظم بھی اکمل برادران کے کزن ہیں اور اکمل برادرز کی والدہ ان کی سگی تائی تھیں ۔