قومی ہاکی ٹیم کے مستعفی ہیڈ کوچ محمد ثقلین پی کے 292 کے زریعے اسلام آباد پہنچے.جہاں انہوں نے پی ایچ ایف صدر بریگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر اور سیکریٹری شہباز احمد سینئر سے ملاقات کی.

اسلام آباد(اسپورٹس ورلڈ نیوز) قومی ہاکی ٹیم کے مستعفی ہیڈ کوچ محمد ثقلین آج صبح پی کے 292 کے زریعے اسلام آباد پہنچے.جہاں انہوں نے پی ایچ ایف صدر بریگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر اور سیکریٹری شہباز احمد سینئر سے ملاقات کی.تفصیلات کے مطابق قومی ہاکی ٹیم کے مستعفی ہیڈ کوچ محمد ثقلین آج صبح فلائٹ نمبر پی کے292 کے زریعے اسلام آباد پہنچے جہاں انہوں نے پی ایچ ایف صدر بریگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر سے ملاقات کی.اس موقع پر سیکریٹری شہباز احمد سینئر بھی موجود تھے.پی ایچ ایف صدر نے تفصیل سے محمد ثقلین کا موقف سنا بعد ازاں انہوں نے کہا کہ اس نا خوشگوار واقعے سے منفی پیغام گیا ہے.پاکستاب جب چیمپیئنز ہاکی ٹرافی میں شریک ہے اس موقع پر ایونٹ کے دوران ایسا واقعہ نہیں ہونا چائیے تھا.اس سے پاکستان کی بدنامی ہوئی ہے.ٹیم منیجر حسن سردار ہیں.واپسی میں ان سے رپورٹ لی جائے گی.بعد ازاں غلطی کا تعین کیا جائے گا.بعد ازاں محمد ثقلین پی کے 651 کے زریعے اسلام آباد سے لاہور روانہ ہوگئے.