قومی ہاکی چیمپین شپ : سندھ کی ٹیم کے انتخاب کے لئے اوپن ٹرائلز 8اور9دسمبر کو عبدالستار ایدھی ہاکی سٹیڈیم کراچی میں ہونگے

کراچی (سپورٹس ورلڈ نیوز) پندرہ دسمبر سے سکھر میں کھیلی جانے والی قومی ہاکی چیمپین شپ میں شرکت کرنے کے لئے سندھ کی ٹیم کے انتخاب کے لئے ٹرائلز 8اور9دسمبر کو عبدالستار ایدھی ہاکی سٹیڈیم کراچی میں منعقد کئے جائیں گے۔ پی ایچ کی پریس ریلیز کے مطابق ٹرائلز اوپن ہونگے اور سندھ بھر سے کوئی بھی ہاکی پلئیر ٹرائلز میں حصہ لے سکتا ہے۔