ے قومی یوتھ کارنیوال میں مختلف شعبوں میں بہترین فرائض انجام دینے پر مرد وخواتین رضا کاروں کو اسناد اور شیلڈز سے نوازا گیا

پشاور ( سپورٹس ورلڈ نیوز ) نظامت امورنوجوانان محکمہ کھیل خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام ہونے والے قومی یوتھ کارنیوال میں مختلف شعبوں میں بہترین فرائض انجام دینے پر مرد وخواتین رضا کاروں کو اسناد اور شیلڈز سے نوازا گیا۔ مرد وخواتین بہترین انفرادی رضاکاروں کے ایوارڈز وقاص اور مسکان کو دیئے گئے۔ اس سلسلے میں قیوم سپورٹس کمپلیکس میں تقریب منعقد ہوئی جس میں ایڈیشنل سیکرٹری کھیل بابر خان مہمان خصوصی تھے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس جنید خان، ڈائریکٹر امور نوجوانان اسفندیار خٹک، ڈپٹی کمشنر کوہستان تاشفین حیدر، ڈائریکٹر نیب میاں وقار اور محکمہ کھیل کے حکام بھی تقریب میں شریک ہوئے جنہوں نے رضا کاروں میں اسناد تقسیم کیں۔ تقریب میں سوشل میڈیا، سیکورٹی، انتظامیہ، استقبالیہ، پروٹوکول، لاجسٹک، رجسٹریشن ٹیموں کو اسناد اور شیلڈز دی گئیں۔ ڈویژنل راؤنڈ کے رضا کاروں میں زاہد، جمال خٹک، سدرہ، نگینہ، زوجان، کرن، مبین، نعمان، ثناء، مہوش ، سنبل قدیر، میاں اعتزاز، احمد خٹک، صباحت جاوید، احمد زیب، پروفیسر عجب خان، منظور رحمن فاروقی کو اسناد جبکہ احسان آفریدی ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس عزیز اللہ، ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن ارشد حسین، ڈائریکٹر ایڈمن سپورٹس بورڈ جعفر شاہ اور ڈا ئریکٹر نیب میاں وقار کو شیلڈز دی گئیں۔ڈائریکٹر امور نوجوانان اسفندیار خٹک نے یوتھ کارنیوال کو سال کی بہترین سرگرمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں نے کارنیوال کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا جس کی ملک بھر میں تعریف کی گئی جو صوبے خصوصاً محکمہ کھیل کے لئے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو آگے لانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں نمایاں خدمات پر نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ڈائریکٹر نیب میاں وقار نے سرگرمیوں میں شفافیت لانے کے لئے نظامت امور نوجوانان کے ساتھ معاہدے کو خوش آئند قرار دیااور کہا کہ معاہدے کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں آئندہ بھی اس قسم کی سرگرمیوں میں شفافیت لانے کے لئے نیب اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔