قو می انٹر ڈیپا ر ٹمنٹل باسکٹ چمپیئن شپ واپڈا اور نیوی کی ٹیمیں کراچی پہنچ گیں 

کراچی (اسپور ٹس ورلڈ نیوز) کراچی میں 4 دسمبر سے شروع ہونے والی قومی ڈیپارٹمنٹل باسکٹ بال چمیپئن شپ کے لئے واپڈا اور نیوی کی ٹیمیں کراچی پہنچ گئیں اور دونوں ٹیموں کا کیمپ شروع ہوگیا درین اثنا کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن نے تیاریاں مزید تیز کردی ہیں اور آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر شائقین باسکٹ بال کے لئے سیڑھیوں کی مرمت کردی گئی ہے جبکہ رنگ و روغن کا آغاز کر دیا گیا ہے کمشنر کر اچی نے میٹروپولیٹن کمشنر کے ایم سی کو کورٹ پر نئی فلڈ لائیٹس کی تنصیب کے احکامات جاری کردئے ہیں اور اس سلسلے میں اسٹنٹ کمشنر رویونیو عبدالستار نے کمشنر کراچی کی تحریر ی ہدایات میٹرو پولیٹن کمشنر کے ایم سی کو جاری کردی ہیں رکراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان 3 دسمبر کو کے پی سی میں ایک پریس کا نفرنس میں پی بی ایف کے سیکریٹری خالد بشیر ایس بی اے کے سیکریٹری عبدالناصر اور کے بی اے کے سیکریٹری بارق حسین کے ہمراہ چمیپئن شپ کی تفصیلا ت بیان کرینگے اس موقع پر ایم نسیم میڈ یا کو آرڈنینٹر استقبالیہ کمیٹی کے چیئر مین عظمت اللہ خان اور انتظامی کمیٹی کے چیئرمین ایم ارشد بھی موجود ہونگے۔