لاہور، بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ 8 جنوری کو کھیلا جائے گا

لاہور (سپورٹس ورلڈ نیوز) بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ 8 جنوری کو کھیلا جائے گا، پہلا میچ پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا، اس حوالے سے تقریب میں پاکستان، بنگلہ دیش اور نیپال سمیت دیگر ٹیموں نے شرکت کی، تمام ٹیموں کے کپتانوں نے ٹرافی کی رونمائی بھی کی، تقریب میں پاکستان ٹیم کے کپتان نثار علی، نیپال سے کریچن اور تنزیل الرحمان نے بنگلہ دیش بلائنڈ ٹیم کی نمائندگی کی، 8 جنوری کو قذافی سٹیڈیم میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا میچ کھیلا جائے گا۔  لاہور، لیفٹیننٹ جنرل شاہ رفیع عالم میموریل پولو کپ سپانسرڈ بائی آؤٹ فٹرز 2018ء کے فائنل آج کھیلے جائیں گے