لاہور ،دوسری نیزا آل پاکستان اوپن ٹینس چیمپئن شپ 2017ء آج شروع ہوگی

لاہور (سپورٹس ورلڈ نیوز) دوسری نیزا آل پاکستان اوپن ٹینس چیمپئن شپ 2017ء آج بروز اتوار سے پنجاب لان ٹینس اکیڈمی باغ جناح میں شروع ہوگی۔ سیکرٹری پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن رشید ملک کے مطابق ٹورنامنٹ کو نیزا نے سپانسر کیا ہے جو کہ رافم گروپ کا فٹ ویئر برانڈ ہے۔ رافم گروپ کے اس کے علاوہ بورجان، میکونی اور چانچی اینڈ لوغاری شامل ہیں۔ نیزا مستقل بنیادوں پر پاکستان میں کھیلوں کو سپانسر کر رہا ہے جن میں پچھلے سال آل پاکستان اوپن ٹینس چیمپئن شپ، حسن طارق رحیم ماسٹر کپ ٹینس ٹورنامنٹ2014 پھر 2015 میں ، نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ 2015ء اور دیگر بھی شامل ہیں۔ یہ مسلسل دوسرا سال ہے کہ نیزا نے ٹورنامنٹ سپانسر کیا ہے۔ چیمپئن شپ میں مینز سنگل، مینز ڈبلز، لیڈیز سنگلز، بوائز انڈر 18، بوائز انڈر 14، بوائز/گرلز انڈر 10 سینئرز میں 45 پلس، سینئرز 60 پلس شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کے ڈائریکٹر ٹورنامنٹ رشید ملک جبکہ ٹورنامنٹ کے چیف ریفری عارف قریشی ہیں۔ پریس کانفرنس پیر کوسہ پہر ساڑھے تین بجے ہوگی جبکہ افتتاحی تقریب بروز منگل دوپہر تین بجے ہوگی ۔ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب ہفتہ 18 نومبر کو ہوگی جس کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب رفیق رجوانہ ہوں گے۔ فائنل پی ٹی وی پر لائیو ٹیلی کاسٹ ہوگا۔