لاہور ،عامر کیبلز کے زیر اہتمام ٹی ٹونٹی کلر کٹ چیمپئن شپ کا آغاز ہوگیا

لاہور (سپورٹس ورلڈ نیوز) عامر کیبلز کے زیر اہتمام 8ویں عامر کیبلز ٹی ٹونٹی کلر کٹ چیمپئن شپ کا آغاز شاہ فیصل کرکٹ گراؤنڈ پر ہوگیا۔ جس میں 20 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ جنہیں 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ چیمپئن شپ کا افتتاح چیف ایگزیکٹو پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن نواب عاشق حسین قریشی نے کیا۔ اس موقع پر سی ای او عامر کیبلز / چیف آرگنائزر ٹورنامنٹ عامر الیاس بٹ، زبیر بٹ، ٹیسٹ کرکٹر منظور الہٰی، حافظ محمد بلال اور دیگر موجود تھے۔ ترک پلاسٹ کے کپتان بلال خلجی نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورزمیں 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر 227 رنز بنائے۔ بلال خلجی نے 41، عدنان خان 33، محمد نواز 24، رضوان رضی 20، اشفاق اسلم 72 رنز ناٹ آؤٹ اور یاسر میاں نے 20 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ پنجاب کاٹیج کی طرف سے عارف رشید نے 1/40، قیصر شہزاد کھچی 1/27، شاہد علی 1/38 اور سجاد بٹ نے 1/47 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں پنجاب کاٹیج 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 116 رنز بناسکی۔ رضا خان نے 28، شاہد علی 22، غلام مرتضیٰ 15 اور قیصر شہزاد کھچی نے 37 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ ترک پلاسٹ کی جانب سے یاسر میاں نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3/10، ندیم بیگ 1/14 اور ندیم بوٹا نے 1/19 وکٹ حاصل کیں۔ سیف اللہ، عرفان دلشاد امپائر جبکہ محمد اکیان سکورر تھے۔ میچ کے اختتام پر سی ای او عامر کیبلز عامر الیاس بٹ نے یاسر میاں کو مین آف دی میچ کا انعام دیا زبیر بٹ ہمراہ تھے

کر کٹ کی تازہ ترین ملکی اور انٹر نیشنل خبریں جاننے کے لئے لائیک کریں ہمارا فیس بُک پیج سپورٹس ورلڈ پی کے ڈاٹ کام /کر کٹ نیوز                       

  https://www.facebook.com/cricket.sportsworldpk/