لاہور ،پولو کلب کے زیراہتمام ٹریٹ کپ 2017ء کا فائنل آج دیواز اوون اور ریمنگٹن پولو کے درمیان کھیلا جائے گا

لاہور (سپورٹس ورلڈ نیوز) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام ٹریٹ پولو کپ 2017ء کا فائنل آج بروز اتوار 12 نومبر کو تین بجے دیواز اوون اور ریمنگٹن پولو کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ سب سڈری فائنل دوپہر دو بجے ٹیرا انرجی اور داؤد گروپ کے درمیان کھیلا جائے گا۔مہمان خصوصی سید بابرعلی چیئرمین پیکجز لمیٹڈ ہوں گے جبکہ گیسٹ آف آنر سید شاہد علی سی ای اوٹریٹ گروپ آف کمپنیز ہوں گے۔ لاہور پولو کلب کے صدر عرفان علی حیدرکے مطابق زندہ دلان لاہور کو بہترین پولو کا فائنل دیکھنے کو ملے گا۔لاہورپولو کلب میں پولو بہترین پولو کھیلی جاتی ہے دونوں ٹیمیں پول میچز جیت کر فائنل میں پہنچی ہیں بہترین پولودیکھنے کو ملے گا۔فائنل کھیلنے والی ٹیموں میں دیوا اوون کی ٹیم میں میاں مصطفی عزیز، عمران اختر، ممتاز عباس نیازی اور ثاقب خان خاکوانی جبکہ ریمنگٹن پولو کی ٹیم میں ڈاکٹر فیصل کھوکھر، بلال حیات نون، آغا موسیٰ علی خان اور بلال حئی شامل ہیں جبکہ سب سڈری فائنل کھیلنے والی ٹیموں میں ٹیرا انرجی کی ٹیم میں فراست علی چٹھہ، غلام مصطفی منوں، حارث ہارون ملک اور احمد بلال ریاض جبکہ داؤد گروپ میں عبداللہ داؤد، محمد عثمان ملک، محسن عطا کھوسہ اور احمد حیات نون شامل ہیں۔