لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر سلمان ارشاد کا آسٹریلیا میں شاندار کارکردگی , نادرن ڈسٹرکٹس کے خلاف شاندار بولنگ5 بیٹسمینوں کو پویلین کی راہ دیکھائی

سڈنی (سپورٹس ورلڈ نیوز)  لاہور قلندرز رائزنگ اسٹار سے تعلق رکھنے والے فاسٹ بولر سلمان ارشاد کا آسٹریلیا میں شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔ اُنہوں نے نادرن ڈسٹرکٹس کے خلاف تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں سلمان ارشاد نے نادرن ڈسٹرکٹس کے خلاف شاندار بولنگ کی، اُنہوں نے حریف ٹیم کے 5بیٹسمینوں کو اپنی تیز رفتار گیندوں سے پویلین بھیجا۔ اس عمدہ پرفارمنس پر سلمان ارشاد مین آف دی میچ بھی قرار پائے، انہوں نے پچھلے میچ میں 8 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا، دو میچوں کے بعد سلمان ارشاد کی وکٹوں کی مجموعی تعداد 13 ہوگئی ہے۔ اس بہترین کارکردگی کی وجہ سے سلمان ارشاد کو آسٹریلیا میں مزید کرکٹ کھیلنے کیلئے معاہدوں کی پیشکش ہونے لگی ہے۔