لاہور میں قومی ویمن اور مین سائیکلنگ کے مقابلے جاری

لاہور (سپورٹس ورلڈ نیوز)قومی مین اور ویمن سائیکلنگ مقابلے لاہور میں جاری ہیں، ہر طرح کی سہولیات سے محروم کھلاڑیوں کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ انہیں ملائیشا میں بھی پہیہ گھمانے کا موقع ملے گا۔ وہی لاہور کا ٹوٹا پھوٹا پرانا سائیکلنگ ویلو ڈرم ،وہی پرانی سائیکلز وہی سال میں ایک بار کے مقابلے ،مگر ان مقابلوں میں ایک بات نئی ضرور ہے کہ ان کھلاڑیوں کو قومی سے ایشین چیمپئن شپ میں جانے کا موقع ملے گا۔ اس ایونٹ میں چاروں صوبوں، اسلام آباد، سوئی سدرن گیس، واپڈا اور آرمی کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ کھلاڑیوں کو کم میچز اور کم سہولیات کے شکایات ہیں جو برسوں پرانی ہیں مگر کسی کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی۔ اس ایونٹ میں آٹھ کیٹگریز کے مقابلے ہوں گے۔ ویمنز میں آرمی اور مینز میں واپڈا اپنے ٹائٹلز کا دفاع کریں گے۔