سوئمنگ : آل پاکستان نیشنل انٹرسکولز ایچ گروپ سوئمنگ چیمپن شپ میں پشاورکے تین بھائیوں نے بیسٹ پلئیر آف دی چیمپین شپ ٹرافی اپنے نام کرلی

پشاور(سپورٹس ورلڈ نیوز) لاہور میں کھیلی گئی آل پاکستان نیشنل انٹرسکولز ایچ گروپ سوئمنگ چیمپن شپ میں پشاورکے تین بھائیوں کی زبردست پرفارمنس،میڈلز کے انبار کے ساتھ ساتھ بیسٹ پلئیر آف دی چیمپین شپ ٹرافی بھی اپنے نام کرگئے ۔تفصیلات کے مطابق 26تا28اگست لاہور میں منعقد ہونے والی چیمپئپین شپ میں صوبہ خیبر پختونخواکی ٹیم نے تین بھائی بھی شامل تھے معاذ اختر نے پچاس میڑ بیک سٹروک اورپچاس میٹر فری سٹائل میں گولڈ جبکہ دوسومیٹر اورپچاس میٹر بٹر فلائی میں سلورمیڈل جیتا اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاورکے معاذا ختربیسٹ پلیئر بھی قرارپائے ان کے دوسرے بھائی حماد اختر نے ایک سلورنے جبکہ ہیپی ڈے سکول پشاورکے اعزازاختر نے پچاس میٹر میں چاندی کاتمغہ جیتا۔واضع رہے کہ تینوں بھائی پشاورسوئمنگ پول پشاورکے کوچ سلیم خان کے بیٹے ہیں اورگذشتہ کئی سالوں نے صوبائی وقومی سطح کے مقابلوں میں بہترین پرفارمنس دے رہے ہیں