لاہور وائیٹس کے کامران اکمل اور سلمان بٹ نے اوپننگ کرتے ہوئے 209رنز بنا کر ٹی ٹونٹی میں سب سے زیادہ رنز رنز جوڑنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا

راولپنڈی (سپورٹس ورلڈ نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام منعقدہ نیشنل ٹی 20کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2017کے لیگ میچز کے 14ویں اور آخری روزکھیلے جانیوالے پہلے میچ میں لاہور ریجن(وائٹس) اور اسلام ریجن کی ٹیموں کے درمیان کسی کھلاڑی کے آوٹ ہوئے بغیر 209رنز کی اوپننگ پارٹنر شپ کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر ڈالاہے اس سے قبل اوپننگ جوڑی کی جانب سے ٹی ٹونٹی میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ 207رنز کا تھا جو 17اگست 2017میں گینٹ کی جانب سے ایسکس کے خلاف کھیلتے ہوئے جے ایل ڈینلی اورڈی جے بیل نے بنایا تھا۔ تی تونتی میں اب تک کسی بھی وکٹ کی شراکت کا سب سے بڑا ریکارڈ ویرات کوہلی اور اے بی  ڈیویلس کے پاس ہے جنہوں نے دوسری وکٹ کی شراکت میں229رنز جوڑے تھے ۔ کامران اکمل نے گیندوں پر14چوکوں اور 12چھکوں کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر 150رنز کی شاندار اننگ کھیلی جبکہ سلیمان بٹ نے 49گیندوں پر 8چوکوں کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر 55رنز بنائے۔اس سے قبل ڈومیسٹک ٹی 20میں ایل سی سی اے گراونڈ لاہور میں 2012میں لاہور ایگلز اور حیدر آباد ہاکس کی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ میں لاہور ایگلز کی طرف سے عمران فرحت اور توفیق عمر کے درمیان کسی کھلاڑی کے آوٹ ہوئے بغیر 168رنز کی اوپننگ پارٹنر شپ کا ریکارڈ قائم ہوا تھا۔