لاہور پولو کلب کے زیراہتمام بینک آف پنجاب پولو کپ 2017ء زرعی ترقیاتی بینک نے جیت لیا

لاہور (سپورٹس ورلڈ نیوز) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام بینک آف پنجاب پولو کپ 2017ء زرعی ترقیاتی بینک نے جیت لیا ۔ فائنل میں زبردست مقابلے کے بعد ماسٹر پینٹس کی ٹیم کو 8-5 سے شکست ، ادھر تیسری پوزیشن کے میچ میں بلیک ہارس پینٹس نے نیوایج کو 8-3 سے ہرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پولو کلب کے زیراہتمام بینک آف پنجاب کا فائنل دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی اس موقع پر مہمان خصوصی محمد جہانزیب خان ، ڈائریکٹر بینک آف پنجاب، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ،احمد شاہ درانی گروپ ہیڈ آر بی جی ، ایس ایم ای اینڈ پی ایس جی،عالیہ مواز ہیڈ سی سی ڈی اینڈ کیو اے، لاہور پولو کلب کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر عمر صادق، احمد نواز ٹوانہ ، ثاقب خان خاکوانی، سیکرٹری کرنل (ر) شعیب آفتاب ، ممبرز اور ان کی فیملیز کی بڑی تعداد موجود تھی۔ فائنل بہت ہی زبردست ہوا۔ پہلے چکر میں زیڈ ٹی بی ایل نے ایک گول سکور کیا۔ دوسرے چکر میں ماسٹر پینٹس نے دو اور زیڈ ٹی بی ایل نے تین گول سکور کیے۔ تیسرے چکر میں ماسٹر پینٹس نے تین اور زیڈ ٹی بی ایل نے ایک گول سکور کیا۔ چوتھے چکر میں زیڈ ٹی بی ایل نے تین گول سکور کرکے میچ جیت لیا۔ جیتنے والی ٹیم کی طرف سے ثاقب خان خاکوانی نے چھ، راجہ ارسلان نجیب اور ممتاز عباس نیازی نے ایک ایک گول سکور کیا۔ ماسٹر پینٹس کی طرف سے بلال حئی نے تین، احمد بلال ریاض اور حمزہ مواز نے ایک ایک گول سکور کیا جبکہ آدھا گول انہیں ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج حاصل تھا۔ ادھر سب سڈری فائنل میں بلیک ہارس پینٹس نے نیوایج کو 8-3 سے ہر ادیا۔ بلیک ہارس پینٹس کی طرف سے حسام علی حیدر نے پانچ ، صوفی محمد عامر نے دو اور ابوبکر صدیق نے ایک گو ل سکور کیا۔ نیوایج کی طرف سے احمد علی ٹوانہ نے دو، شاہ شمیل عالم نے ایک گول سکور کیا۔