لاہور پولو کلب کے زیراہتمام رائل مارکیٹنگ پاکستان پولو کپ 2018ء کے دوسرے روز, ماسٹر پینٹس /ای ایف یو انشورنس نے ڈائمنڈ پینٹس کو 6-4 سے ہرا دیا

لاہور (سپورٹس ورلڈ نیوز) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام رائل مارکیٹنگ پاکستان پولو کپ 2018ء کے دوسرے روز ایک دلچسپ میچ کھیلا گیا جس میں ماسٹر پینٹس /ای ایف یو انشورنس نے ڈائمنڈ پینٹس کو 6-4 سے ہرا دیا۔ اس موقع پر تماشائیوں کی اچھی تعداد گراؤنڈ میں موجود تھی ۔میچ کا آغاز کافی تیز رہا۔ ڈائمنڈ پینٹس نے پہلے چکر میں تین جبکہ ماسٹر پینٹس /ای ایف یو انشورنس نے ایک گول سکور کیا۔ دوسرے چکر میں ماسٹر پینٹس /ای ایف یو انشورنس نے چار گول کرکے برتری حاصل کرلی۔ تیسرے چکر میں ماسٹر پینٹس /ای ایف یو انشورنس نے ایک گول کیا جبکہ چوتھے چکر میں ڈائمنڈ پینٹس نے ایک گول سکور کیا۔ اس طرح ماسٹر پینٹس / ای ایف یو انشورنس نے میچ 6-4 سے جیت لیا۔ ماسٹر پینٹس /ای ایف یو انشورنس کی طرف سے باپ بیٹا تیمور مواز خان اور حمزہ مواز خان نے تین تین گول سکور کیے۔ ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے ایلگو کیسٹینو نے دو جبکہ میر حذیفہ احمد اورعمر اسجد ملہی نے ایک گول سکور کیا۔ آج بروز بدھ دوپہر تین بجے اولمپیاء کا مقابلہ زرعی ترقیاتی بینک سے ہوگا۔