لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عائشہ ملک اور مسٹر جٹس جواد حسن پر مشتمل دو رکنی بنچ نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کے حوالے سے زیر سماعت کیس پر فیصلہ محفوظ کر لیا 

لاہور (سپورٹس ورلڈ نیوز) لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ ملک اور مسٹر جٹس جواد حسن پر مشتمل دو رکنی بنچ نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کے حوالے سے زیر سماعت کیس کی سنوائی مکمل کر تے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جو بعد ازاں سنایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان فٹبال فیڈریشن کے معاملات کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت کیس کے سلسلہ میں آج جسٹس عائشہ ملک اور مسٹر جٹس جواد حسن پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کیس کی دوبارہ سماعت کی جس کے دوران پی ایف ایف فیصل صالح حیات گروپ کی جانب سے افضل خان پیش ہوئے اور اپنے کیس کے حوالے سے دلائل مکمل کئے۔جسپر عدالت کے معاملہ کو سمیٹتے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیا جو آئندہ تین سے چار ہفتوں میں کسی بھی وقت سنایا جس کتا ہے۔