لسبیلہ انڈر17یوتھ فٹ بال لیگ چمپئن شپ :مزید2کوارٹر فائنل کے فیصلے ہوگئے نور اکیڈمی اور اوتھل سٹی سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا

کراچی(سپورٹس ورلڈ نیوز) نیشنل بینک ڈی جی اسپورٹس لسبیلہ انڈر17یوتھ فٹبال لیگ چمپئن شپ کے مزید دوکوارٹر فائنل کا فیصلہ ہوگیا۔ نوراکیڈمی حب نے رند اکیڈمی ساکران کو 1-1 گول سے ڈرا رہنے کے بعدپنالٹی ککس پر4-2 سے ہرادیا۔ چوتھے کوارٹر فائنل میں اوتھل سٹی اور شہید حیات نفیس اکیڈمی کا مقابلہ سخت رہا۔ آخری لمحات میں اوتھل سٹی نے گول کرکے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ان میچز کو بشیراحمد، راشد عبداللہ، پرنس دلمراد و دیگر نے سپروائز کیا۔ میچ کمشنر گل بلوچ تھے۔