لیثر لیگز کے ہفتہ وار فٹبال میچز جاری ۔ ،ٹایئگرز ، یونس ، میفا ، اٹلینٹکو ، ان پریڈیٹیبل ، ین ، ا یزی چیمپ اورارباکو فٹبال کلب کی جیت

اسلام آباد (سپورٹس ورلڈ نیوز ) عالمی فٹبالرز کو پاکستان لانے والی لیثر لیگز کے ہفتہ وار فٹبال میچز پورے ملک میں جاری ہے ۔ راولپنڈی اور اسلام آبادسے 22ٹیموں نے شرکت کی۔ جن کے مابین11 میچز کروائے گئے۔ چک شہزاد میں 4 میچز کھیلے گئے۔ پہلا میچ ٹایئگرز اور قلندرز کے درمیان ہوا۔ ٹایئگرز فٹبال کلب نے قلندرزفٹبال کلب کوئی 5-0سے شکست دے دی۔ دوسرا میچ یونس فٹبال کلب اور این ڈبلیو اے فٹبال کلب کے درمیان ہوا جس میں این ڈبلیو اے8-2سے کامیابی حاصل کر لی۔ تیسرے میچ میں میفا فٹبال کلب نے ٹھوہارفٹبال کلب کو9-0 کے سکور سے آوٹ کلاس کر دیا۔ چوتھے میچ میں جوشوٹر فٹبال کلب اور اٹلینٹکو فٹبال کلب کے درمیان ہوا جس میں اٹلینٹکو فٹبال کلب نے حریف ٹیم کو 3-1 سے شکست دے دی۔ ٹایئگرز فٹبال کلب کی جانب سے طلحہ ، این ڈبلیو اے میفا فٹبال کلب کی جانب سے حماد، میفا فٹبال کلب سے فرینکلن اور اٹلینٹکو فٹبال کلب سے مبشر مین آف دی میچ قرار پائے۔ جبکہ میفا فٹبال کلب ٹیم آف دی ویک کا ٹائٹل لے اڑی۔
ای ۔11 میں پہلا میچ ان پریڈیٹیبل فٹبال کلب اور ٹورو فٹبال کلب کے مابین ہوا جس میں ٹورو فٹبال کلب نے ان پریڈیٹیبل فٹبال کلب کو 3-1 سے شکست دے کر کامیابی اپنے نام کر لی۔۔ دوسرے میچ میں ین فٹبال کلب نے روٹس فٹبال کلب ن کو -2 5 سے شکست دے کر فتح اپنے نام کر لی۔ تیسرے میچ میں ا یزی چیمپ فٹبال کلب نے جونیئرز فٹبال کلب 5-0 سے شکت دے کر جیت اپنے نام کی۔ایک اور میچ میں جو کہ ارباکو فٹبال کلب اور فالکن فٹبال کلب کے درمیان ہوا میں ارباکو فٹبال کلب نے فالکن فٹبال کلب کو شکست دے دی ۔ ٹورو سے ثنا اللہ، روٹس سے فیاض ، ا یزی چیمپ کے سادین ، ارباکو کے اینتھنی مین آف دی میچ اور ا یزی چیمپ ٹیم آف دی ویک قرار پائی۔
راولپنڈی کے ایوب پارک میں 3 میچ کھیلے گئے پہلا میچ کامرہ فٹبال کلب اور ایم ایف سی فٹبال کلب کے درمیان – 3 3 گول سے برابر رہا۔ دوسرا میچ منہاس فٹبال کلب اور سپارٹنس فٹبال کلب کے مابین ہوا جس میں منہاس فٹبال کلب نے 2-0 کامیابی حاصل کرلی۔ تیسرے میچ میں سی آر سیون فٹبال کلب کی عدم شرکت کے باعث ایس ایم ڈی فٹبال کلب کو واک اوور کے ساتھ 5 پوائنٹ دے دیے گئے۔کامرہ کی جانب سے جلال جبکہ منہاس سے توصیف مین آف دی میچ جبکہ ٹیم آف دی ویک کامرہ سے آنے والی منہاس ایف سی ل فٹبال کلب ے اڑی۔
شاہزیب ٹرنک والا نے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ حکومت نے کھیلوں کی طرف توجہ دی ہے جسکی بدولت عالمی کھلاڑیوں نے بھی پاکستان کا رخ کیا۔ جہاں کھیلوں سے جسمانی توانائی اور ذ ہنی نشوونما ہوتی ہے وہاں فرمانبرداری، فرض شناسی، تدبیر، حسن انتظام، صبر،قناعت، تحمل مزاجی اور دشمن کو شکست دینے کے جذبات اور اخلاقی محاسن بھی پیدا ہوتے ہیں۔ مشکلات میں ثابت قدم رہنا،ذہنی صلاحیتوں کو برقرار رکھنا یہ سب اوصاف محض کھیلوں سے پیدا ہوتے ہیں۔ قوموں کی عظمت اور شناخت بھی کھیلوں سے وابستہ ہے۔