لیگ اسپنر شاداب خان ان فٹ ہوگئے , انجری بہت زیادہ سنجیدہ نوعیت کی نہیں,رواں ہفتے فٹنس حاصل کرنے کے بعد دورہ نیوزی لینڈ کیلئے سلیکٹرز کو دستیاب ہوں گے

لاہور (سپورٹس ورلڈ نیوز) قومی کر کٹ ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان ان فٹ ہوگئے ہیں انہیں گروئن انجری کی شکایت ہے تاہم کہا گیا ہے کہ ان کی انجری بہت زیادہ سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے۔ شاداب خان قومی کرکٹ اکیڈمی لاہور میں اپنی فٹنس پر توجہ دے رہے ہیں، ذرائع کے مطابق شاداب خان اور عماد وسیم رواں ہفتے فٹنس حاصل کرنے کے بعد دورہ نیوزی لینڈ کیلئے سلیکٹرز کو دستیاب ہوں گے۔ شاداب خان اگلے تین روز میں مکمل فٹنس کے ساتھ قائد اعظم ٹرافی میں سوئی ناردرن گیس کی جانب سےآئندہ میچ میں ایکشن میں ہوں گے۔ دوسری جانب گھٹنے کی انجری کا شکار آل رائونڈر عماد وسیم نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بیٹنگ کے بعد رننگ بھی شروع کردی ہے، ان کی فٹنس میں بہتری آنے لگی ہے۔