محمد انعام نے پاکستان کا نام روشن کیا، محمد انعام کیلئے اکھاڑہ کا انتظام کیا جائے،ڈی جی سپورٹس پنجاب کی ڈی ایس او گوجرانوالہ کو ہدایت  

لاہور (سپورٹس ورلڈ نیوز) ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب محمد عامر جان سے ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپئین شپ میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے محمد انعام کی پنجاب سٹیڈیم میں ملاقات ہوئی ،ڈ ی جی سپورٹس پنجاب نے محمد انعام کو گولڈ میڈل جیتنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد انعام نے پاکستان کا نام روشن کیا ہے سپورٹس بورڈپنجاب کو ان پر فخرہے، اس موقع پر ڈی جی سپورٹس پنجاب نے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرگوجوانوالہ ندیم بٹ کوہدایت جاری کیں کہ محمد انعام کیلئے اکھاڑہ کا انتظام کیا جائے تاکہ وہ تیاری کرکے اپنے کھیل کو مزید بہتر کر سکیں اور ملک وقوم کیلئے مزید ٹاٹیٹل جیتیں ، ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے ریسلر محمد انعام کو سپورٹس بورڈپنجاب کی جانب سے ہر ممکن تعاون اور سہولیات دینے کا اعلان کیا جس پر ریسلر محمد انعام نے ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔