محمد ثاقب میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاک فرمان کرکٹ کلب نے قذافی جیمخانہ کو دس وکٹوں سے شکست دے کر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا

کراچی (سپورٹس ورلڈ نیو) پاک فلیگ کرکٹ کلب کے سی سی اے زون دو کے زیراہتمام منعقد ھونے والے محمد ثاقب میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاک فرمان کرکٹ کلب نے قذافی جیمخانہ کو دس وکٹوں سے شکست دے کر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا داود اسپورٹس گراونڈ پر ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ھوۓ قذافی جیمخانہ کی پوری ٹیم 28۰1 اوورز میں 153 رنز بناکر آوٹ ھوگئی اسد مبین نے 27 رنز ظفر خان نے 25 رنز اور بلال احمد نے 23 رنز اسکور کۓ پاک فرمان کرکٹ کلب کے منیرالرحمان نے 41 رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ سمیر احمد نے 17 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جواب میں پاک فرمان کرکٹ کلب کے اوپنرز نے مطلوبہ ہدف 154 رنز بغیر کسی نقصان کے پورا کرلیا عاقب انور نے 49 گیندوں پر ناقابل شکست 102 رنز اور عبدالمعیز نے 36 گیندوں پر ناقابل شکست 39 رنز اسکور کۓ ۔محمد اقبال نے پاک فرمان کرکٹ کلب کے منیرالرحمان اور عاقب انور کو مشترکہ طور پر مین آف دی میچ قرار دیا ایمپائرنگ کے فرائض جلال اکبر اور جاوید جعفری نے سرانجام دۓ جبکہ عبدالکریم آفیشل اسکورر تھے۔