محمد ثاقب میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ 11نومبر سے کھیلا جائیگا‘شاہد علی ،کے سی سی اے زون ٹوکی 32ٹیموں کی شرکت‘ پروفیسر اعجاز فاروقی افتتاح کریں گے

کراچی (اسپورٹس ورلڈ نیوز) کے سی سی اے زون ٹوکی اجازت سے اور پاک فلیگ کرکٹ کلب کے زیر اہتمام محمد ثاقب میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ اتوار 11 نومبر 2018 سے منعقدہوگا۔افتتاحی میچ پاک فلیگ کرکٹ کلب اور جوہر آباد کرکٹ کلب کے مابین صبح10 بجے صبح پاک فلیگ گراونڈ بلاک 17 فیڈرل بی ایریا پر کھیلا جائے گا ۔ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب دو پہر2 بجے منعقدہوگی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر اعجاز احمد فاروقی سابق صدر ،کے سی سی اے ہونگے جو گیند کو ہٹ لگاکر ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح کریں گے ٹورنامنٹ کی کوئی انٹری فیس نہیں ہوگی اور گیندیں بھی ٹورنا منٹ کمیٹی خود فراہم کرے گی ۔ہر میچ کے مین آف دی میچ کوپانچ سو روپے نقد دئے جائیں گے دونوں سیمی فائنل کے مین آف دی میچ کو ایک ایک ہزار روپے اور فائنل کے مین آف دی میچ کو ڈھائی ہزار روپے ملیں گے ٹورنامنٹ کمیٹی میں سید شاہد علی چیئرمین، طاہر علی سیکریٹری اور ممبران میں،شاہد اختر، وقار بھگت اور سراج الدین شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ میں کے سی سی اے زون دو کی 32 ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں داؤد اسپورٹس، سرسید کرکٹ کلب، پاک فلیگ کرکٹ کلب، یونائیٹڈ اسپورٹس، فیڈرل اسپورٹس، لاروش کرکٹ کلب، جوھرآباد کرکٹ کلب، کوہ نور کرکٹ کلب، منٹگمری جیمخانہ، دوآب کرکٹ کلب، دہلی سٹی جیمخانہ، ینگ کوآپریٹرز کرکٹ کلب، الشہزاد کرکٹ کلب، کراچی ویسٹ کرکٹ کلب، زیڈ اے اسپورٹس، نیو کراچی جیمخانہ، این کے یونیورسل، شائنو اسپورٹس، پاک فرمان کرکٹ کلب، گڈ لک کرکٹ کلب، ٹی ایم سی کلب، الرحمان کرکٹ کلب، قذافی جیمخانہ، سرجانی اسپورٹس، گلشن معمار کرکٹ کلب، منصورہ اسپورٹس، نیو سنگم اسپورٹس، کراچی ڈس ایبلڈز کرکٹ کلب، میاں داد اسپورٹس، بندھانی اسپورٹس، راشد کرکٹ کلب، داؤد کولٹس، منصورہ کولٹس، جناح کرکٹ کلب اور فیوچر نیکسٹ کرکٹ کلب شامل ہیں۔