فٹ بال : محکمہ جنگلات کے حکم پر جلو پارک میں واحد فٹ بال گراونڈ میں بلڈوزر چلانے پر جلو پارک میں شدید احتجاج

لاہور( سپورٹس ورلڈ نیوز) گزشتہ روز محکمہ جنگلات کے حکم پر جلو پارک میں واحد فٹ بال گراونڈ میں بلڈوزر چلانے پر آج جلو پارک میں شدید احتجاج کیا گیا. جس میں لاہور کی تمام فٹ بال کلبوں کے نمائیندوں، کهلاڑیوں اور علاقہ مکینوں نے شرکت کی. مظاہرین جلوس کی شکل میں محکمہ جنگلات کے آفس کے باہر کهڑے ہوکر شدید نعرہ بازی کی اور فٹ بال گراونڈ کو واپس کرنے کا مطالبہ کیا. میاں عباس جو کہ پاکستان ویٹرن الیون کے پیٹرن ان چیف بهی ہیں اس گراونڈ کی طویل عرصے سے سرپرستی کر رہے ہیں. جلو گرونڈاپنے محلے وقوع کی وجہ سےخاص اہمیت لیے یوئے یے. جلو پارک لاہور کے قلب میں واقع یہ گروانڈ دلنشین قدرتی پر فضا ماحول کی وجہ سے فٹ بالرز کی پسندیدہ ہے. جلو فٹ بال گراونڈ کی رونقوں کو قائم دائم رکهنے میں میاں عباس نے کلیدی کردار ادا کیا ہے. میاں عباس جس طرح سے سالہا سال سے جلو فٹ بال گراونڈ کی رونقوں کو قائم کیے ہوئے ہیں یہ صرف انہی کا حاصہ ہے. لیکن کچه “میں” کی گردان الاپنے والوں نے محکمہ وائلڈ لائف کے توسط سے جلو فٹ بال گراونڈ کی رونقوں کو ماند کرنے ہر تلے ہوئے ہیں.