مرزا علی محسود پاکستان میں پی ایس ایل میچز کیلئے وزارت داخلہ کے فوکل پرسن مقرر

اسلام آباد ( سپورٹس ورلڈ نیوز) وفاقی حکومت نے وزارت داخلہ کے جوائنٹ سیکرٹری ایڈمن و سیکیورٹی کو پاکستان میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل میچز کے لئے وزارت داخلہ کا فوکل پرسن مقرر کر دیا ہے تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز وزارت داخلہ کے پاکستان کرکٹ بورڈ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے وزارت داخلہ کے جوائنٹ سیکرٹری ایڈمن و سیکیورٹی مرزا علی محسود کو پاکستان میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل کے میچوں کے لئے ترجمان مقرر کر دیاہے اس لئے تمام ادارے مشاورت کے لئے ان سے رابطہ کریں پاکستان سپر لیگ کا چوتھا ایڈیشن رواں سال فروری اور مارچ میں منعقد ہو گا جس کے کچھ میچز متحدہ عرب امارات جبکہ گزشتہ برس کی طرح کچھ میچز لاہور اور کراچی میں کھیلے جائیں گے