مریدکے،لاہور کنٹری کرکٹ اکیڈمی نے بیلجئیم کی کرکٹ ٹیم کو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی

مریدکے(سپورٹس ورلڈ نیوز)لاہور کنٹری کرکٹ اکیڈمی نے پنجاب حکومت کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کرنے والی بلجیم کرکٹ ٹیم کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔ مہمان خصوصی صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمدنے مہمان ٹیم کو یادگاری شیلڈیں پیش کیں اور ان کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔لاہور کنٹری اینڈ سپورٹس کلب مریدکے کے خوبصورت میدان میں سجائے جانے والے اس کرکٹ میلے کے سلسلہ میں میچ کے دوران بلجیم کرکٹ ٹیم کے کپتان شیخ شیراز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کی اور ان کی ٹیم مقررہ35اووروں میں دس وکٹوں کے نقصان پر 174رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔ کپتان شیراز نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی نصف سنیچر ی مکمل کی جبکہ لاہور کنٹری کرکٹ اکیڈمی کی طرف سے محمد آصف نے تین جبکہ کپتان سعادت علی اور ظہیر صدیق نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں میزبان ٹیم نے مطلوبہ حدف 32ویں اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا ۔ جہانزیب نے شاندار 57، طیب محمودنے 35،ظہیر صدیق نے 31اور کپتان سعادت علی نے25رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ مہان ٹیم کی طرف سے اسد ،شیراز اورریحان نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ میچ کے اختتام پر صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود خاں نے لاہور کنٹری اینڈ سپورٹس کلب کے چیئر مین چودھری علی شجاعت، پاکستان کرکٹ بورڈ کے جی ایم آپریشنز مشتاق احمد، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر شیخوپورہ لیاقت علی وٹو کے ہمراہ مہمان ٹیم کو یادگاری شیلڈز پیش کیں بعد ازاں ان کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا جس میں سپورٹس اور دیگر شعبوں کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ مریدکے پریس کلب کی طرف سے صدر سید سجا د الحسن شیرازی، نائب صدر قاسم علی شاہ اور سیکرٹری سعادت علی نے مہمان بلجیم ٹیم اور مہمان خصوصی کا استقبال کیا ۔