مصر کی سارہ احمد اولمپکس میں تمغہ جیتنے والی پہلی عرب خاتون بن گئیں

ریو ( سپورٹس ورلڈ نیوز ) مصر کی سارہ احمد نے عرب دنیا کے لیے اولمپک کی نئی تاریخ رقم کر دی،وہ اولمپکس میں تمغہ جیتنے والی پہلی عرب خاتون بن گئیں۔
مصری ویٹ لفٹر سارہ احمد خواتین کے 69 کلوگرام کے مقابلے میں کانسی کا تمغہ جیت کر عرب دنیا کی پہلی ایتھلیٹ بن گئی ہیں جنھوں نے اولمپکس میں کسی بھی مقابلے میں کوئی تمغہ حاصل کیا ہے۔ برازیل کے شہر ریو میں حجاب میں ملبوس 18 سالہ سارہ احمد نے 255 کلوگرام وزن اٹھایا چین کی شیانگ یانمے اور قازقستان کی ظہیرہ زاپارکول کے بعد سارہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مصر نے ویٹ لفٹنگ کے مقابلوں میں آخری بار 1948 میں اولمپکس تمغہ جیتا تھا۔
sara ahmad egipt madel