ملک میں کھیلوں کی ترقی کیلئے بنیادی ڈھانچے کا ہونا بہت ضروری ہے، جہاں ڈھانچہ ہی وہاں کھیل کیسے ترقی کر سکتے ہیں۔ جان شیر خان

اسلام آباد( سپورٹس ورلڈ نیوز ) سکواش کے سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان نے کہا ہے کہ ملک میں کھیلوں کی ترقی کیلئے بنیادی ڈھانچے کا ہونا بہت ضروری ہے ،اگر کسی کھیل کا بنیادی ڈھانچہ نہ بنایا گیا ہو تو ملک میں کھیل کیسے ترقی کر سکتے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ملک میں کھیلوں کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے جس کو بروئے کا لانے کیلئے حکومت ٹھوس اقدامات کرنے ہونگے اور تمام کام چیک اینڈ بیلنس کی بنیاد پر ہونے چاہئے۔ ایک سوال کے جواب میں جان شیر خان نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان خود ایک سپورٹس مین رہ چکے ہیں اور ان کی قیادت میں پاکستان کرکٹ میں عالمی چیمپئن بنا۔وزیراعظم کو چاہئے کہ وہ ذاتی دلچسپی لے کر کھیلوں کی ترقی کیلئے اقدامات کروائیں۔انہون نے کہاکہ ہمارے دور میں سہولیات بھی موجود نہیں تھیں لیکن پھر بھی میں نے دس سال تک سکواش کے میدان میں دنیا پر حکمرانی کی تھی حکمرانی کرنے کی سب سے بڑی وجہ یہ تھی کہ ہمارے اندر ایک ملک کیلئے جذبہ تھا۔ ایسا مقام حاصل کرنے کیلئے جذبے اور سخت محنت کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، میرے نزدیک انٹرنیٹ نے ہماری نوجوان نسل کا ماحول کافی حد تک خراب کردیا ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے جو کہ نہ ہونے کے برابر ہے۔