میئر کراچی گولڈ کپ انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ کا انعقاد قومی کھیل کے فروغ میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا ۔سید نیئر رضا

کراچی (سپورٹس ورلڈ نیوز) چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے کہا کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے اس کی ترقی اور فروغ کے لئے ہمیں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ،کراچی میں منعقد ہونے والے “میئر کراچی گولڈ کپ انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ “کا انعقاد قومی کھیل کے فروغ میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے اپنے دفتر میں کراچی ہاکی ایسوسی ایشن ویمن ونگ کی صدر اسماء علی شاہ ،چیئر مین ہیلتھ کمیٹی بلدیہ عظمیٰ کراچی ناہید فاطمہ اور کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری حیدرحسین سے میئر کراچی گولڈ کپ انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ کی تیاریوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا کو میئر کراچی گولڈ کپ انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ کا سونیئر پیش کیا ۔چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے وفد کو بتا یا کہ بلدیہ کورنگی جہاں ضلع کورنگی کی تعمیر و ترقی اور عوام کو بنیادی مسائل سے نجات دلا کر بلدیاتی سہولیات عوام کی دہلیز تک پہنچا نے کے لئے اقدامات کررہی ہے وہیں کھیلوں کے مختلف شعبوں کی ترقی اور فروغ کے ساتھ کھیلوں کے میدانوں کو آباد اور کھلاڑیوں کی سرپرستی کے حوالے سے اپنی کاوشیں جاری رکھے ہوئے ہے چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے وفد کو یقین دلا یا کہ ہاکی کھیل کے فروغ کے لئے بلدیہ کورنگی کے سے جو بھی تعاون ہوسکا ہم کرینگے انہوں نے کہاکہ میئر کراچی گولڈ کپ انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی لی گکے انعقاد اور اسے کامیاب بنا نے کے لئے بلدیہ کورنگی ہر ممکن تعاون کو یقینی بنا ئے گی