میئر گولڈ کپ کی جیت کا سہرا ڈسٹرکٹ سینٹرل کے سر ، میئر کراچی وسیم اختر کی جانب سے ہر سال میئر کپ کرانے کا اعلان

کراچی (اسپورٹس ؤرلڈ نیوز ) کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اولمپئن حنیف خان ڈاکٹر جنید علی شاہ اسپورٹس کمپلیکس پر جاری میئر گولڈ کپ انٹرڈسٹرکٹ ہاکی لیگ کا فائنل جو ڈسٹرکٹ سینٹرل اور ڈسٹرکٹ ویسٹ کے درمیان کھیلا گیا ڈسٹرکٹ سینٹرل نے 4-1سے جیت لیا ڈسٹرکٹ سینٹرل کے ارباز، عباس حیدر، حماد ایاز اور شاہزیب نے ایک ایک جبکہ شکست خوردہ ڈسٹرکٹ ویسٹ کے زوہیب اپنی ٹیم کی جانب سے واحد گول اسکور کرسکے، ڈسٹرکٹ سینٹرل کے عباس حیدر مین آف دی میچ قرار پائے، فائنل میچ کے مہمان خصوصی میئر کراچی وسیم اختر تھے انہوں نے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میئر گولڈ کپ کے موقع پر عوام کا جوش خروش دیدنی ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ اب قومی کھیل جلد ہی اپنی کھوئی ہوئی عظمت رفتہ کو پالے گا انہوں نے کہا کہ بہت کم ایوینٹس ہوتے ہیں جس میں ہاتھوں ہاتھ کھلاڑیوں کو انعامات دئے جاتے ہیں انہوں نے کے ایچ اے کے سیکرٹری حیدر حسین کو شاندار ایونٹ کرانے پر تعریفی سند پیش کی اور ہر سال میئرگولڈ کپ کرانے کا اعلان بھی کیا اس موقع پر کے ایچ اے کے صدر ڈاکٹر جنید علی شاہ، کے ڈی اے کے ڈی جی سمیع صدیقی، صوبائی وزیر شہلا رضا ، چیئرپرسن اسما شاہ، ناہید خان، ڈسٹرکٹ ایسٹ کے چیئرمین معید انور اور ویسٹ کے چیئرمین اظہار خان کے علاوہ معززین شہر اور تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود تھی، کے ایچ اے کے سیکرٹری حیدر حسین نے کہا کہ کراچی کے بعد سندھ کی سطح پر بھی بہت جلد ایک شاندار ہاکی ٹورنامنٹ کرایا جائے گا،صوبائی وزیر شہلا رضا نے اعلان کیا کے شہید بے نظیر کے نام سے ہاکی ٹورنامنٹ کرانے کی منظوری مل گئی جس کی تفصیلات جلد بتائیں گے۔